مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے مقرب نیوز ویب پورٹل ’وللا‘ نے کہا ہے کہ فوج جلد ہی ایک انتہائی خطرناک سیکیورٹی کیس کا انکشاف کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوج اور سیکیورٹی ادارے ایک انتہائی خطرناک ایشو کا انکشاف کرنے اور اس کی تفصیلات ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج ایک خطرناک سیکیورٹی ایشو پر تحقیق کررہی ہے جس کا جلد ہی ڈرامائی انداز میں انکشاف کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرولر نے فی الحال اس حساس ایشو کو منظر عام پرلانے کی اجازت نہیں دی ہے۔
اسرائیل کے سیاسی امور سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ کیس موساد کے چیف یوسی کوھین سے متعلق بھی ہوسکتا ہے۔
