• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی عدالتی نظام انسانیت کی تذلیل پرمبنی ہے:امریکی سیاست دان

ہفتہ 16-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9540
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی کانگریس کی ایک خاتون رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں عوام کی جیبوں سے ٹیکسوں کی مد میں جمع کی جانے والی رقوم اسرائیلی فوج کو دی جاتی ہے جو فلسطینی بچوں کو پکڑنے اور ان پر تشدد کرنے کے لیے مختلف آلات خرید کرتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریاست مینسیوٹا سے تعلق رکھنے والے خاتون رکن کانگریس ’پیٹی مکولوم‘ نے اخبار دی ’نیشن‘ میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کے ٹیکسوں سے اسرائیلی فوج کی مالی مدد کرنا بند کرے، کیونکہ اسرائیلی فوج اس رقم کو فلسطینی بچوں کو پکڑنے اور ان پر تشدد کرنے سمیت دیگر ہتھکنڈوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔

امریکی خاتون سیاست دان کا کہنا ہے کہ امریکا کی فوجی امداد سے سب مستفید ہونے والے ممالک اور افواج میں اسرائیل پہلے نمبر پر ہے۔ امریکی ٹیکسوں  کی صورت میں جمع ہونے والی رقم کا ایک بڑا حصہ اسرائیلی فوج کو دیا جاتا ہے جو فلسطینیوں کی توہین آمیز انداز میں گرفتاریاں کرتی اور بچوں سے غیر انسانی سلوک کرتی ہے۔

پیٹی مکولوم مزید لکھتی ہیں کہ فلسطینیوں اوراسرائیل کے درمیان کشمکش عشروں سے جاری ہے۔ ان میں پچاس سال کا عرصہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کا بھی گذر چکا ہے۔ امریکا کی طرف سے اسرائیلی فوج اور پولیس کو صیہونی ریاست کی حفاظت کے لیے بھاری رقوم ادا کی جاتی ہیں۔ ان رقوم سے اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں کو گرفتار، کرنے، انہیں جیلوں میں ڈالنے اور سنگ باری جیسے الزامات میں انہیں اذیتیں دینے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ اب تک ہزاروں فلسطینی بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد توہین آمیز اور انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی کا فوجی عدالتی نظام اپنی نوعیت کا دنیابھر کا الگ تھلگ سسٹم ہے۔ اسرائیلی فوج منظم انداز میں فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فوجی عدالتوں مقدمات چلاتی ہے۔ اسرائیل کا فوجی عدالتی نظام انصاف کے بنیادی تقاضے بھی پورے نہیں کرتا۔ زیرحراست بچوں سے غیرانسانی، توہین آمیز، شرمناک اور  ظالمانہ سلوک کیا جاتا ہے۔

امریکی سیاست دان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی معاف نہیں کرتی۔ انہیں رات کی تاریکی میں گھروں سے ظالمانہ انداز میں اٹھا کر حراستی مراکز میں ڈال دیا جتا ہے۔ انہیں اپنے وکلاء سے رابطہ کرنے اور اہل خانہ سے بات کرنے کا بھی حق نہیں دیا جاتا۔

مکولوم مزید لکھتی ہیں کہ ’میرا یہ ایمان راسخ ہے کہ فلسطینی بچے بھی دنیا بھر کے بچوں کی عزت، انسانی حقوق اور انسانی سلوک کے مستحق ہیں۔ جو حقوق امریکا اور اسرائیل میں بچوں کو حاصل ہیں عالمی قانون میں وہی حقوق فلسطینی بچوں کے بھی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالتی نظام انسانیت کی تذلیل پرمبنی ہے:امریکی سیاست دان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.