• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی سفیر کی اردن واپسی قاتل کے ٹرائل سے مشروط

ہفتہ 29-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8056
0
SHARES
0
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی حکومت کے ایک با خبر ذریعے نے بتایا ہے کہ عمان نے اسرائیل پر واضح کیا ہے کہ جب تک دو اردنیوں کے قاتل اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جاتا اس وقت اسرائیلی سفیرہ کو عمان میں واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتے اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم اسرائیلی سفارت خانے میں ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے دو اردنی شہری قتل کردیے تھے جس کے بعد دونوں ملکوں کےدرمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ کشیدگی کے بعد اسرائیل نے عمان سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عمان حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ حکومت نے تل ابیب کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ اردنی شہریوں کے قتل میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دو بے گناہ شہریوں کے قتل کا مقدمہ چلائے۔ جب تک قاتل کا ٹرائل شروع نہیں کیا جاتا اس وقت تک اسرائیل کی خاتون سفیرہ کو عمان میں واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جمعرات کو ایک بیان میں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ قاتل اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی تل ابیب کی ذمہ داری ہے تاہم اسرائیل اپنے سیکیورٹی اہلکار کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے انکاری ہے۔ تل ابیب واپسی پر اسرائیلی وزیراعظم نے قاتل سیکیورٹی اہلکار کو شاباش دی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی سفیر کی اردن واپسی قاتل کے ٹرائل سے مشروط
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.