• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا رقم کے عوض فلسطینیوں کی ہجرت کا منصوبہ

بدھ 06-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8461
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن Bezalel Samotrich نے ایک نئے سیاسی منصوبے کی تجویز دی ہے۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ ایک حکومتی طریقہ کار وضع کیا جائے جس کے تحت 1948 کے عربوں اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو "رضاکارانہ ہجرت” پر حوصلہ افزائی کے لیے بھاری معاوضوں کی ادائیگی کی جائے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ایک اسرائیلی اخبار سے گفتگو میں سیموٹرچ نے کہا کہ "یہ کسی قسم کی منتقلی نہیں ہے۔ آج 20 ہزار فلسطینی ہر سال مغربی کنارہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ان کے اپنے سروے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ 30% لوگ ہجرت کے خواہش مند ہیں۔ میں ان کی خواہش پورا کرنے میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں وہ بھی منصفانہ صورت میں اور مکمل مالی معاوضے کے ساتھ نہ کہ جبری طور پر۔ یقینا یہ منصوبہ ہر چند برس بعد ہونے والی جنگوں اور فوجی آپریشنوں کے مقابلے میں اخراجات کے لحاظ سے ہمارے لیے سستا ثابت ہو گا”۔

منصوبے میں "فلسطینی اتھارٹی کو ختم کر کے مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں اسرائیلی قانون نافذ کرنے اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعداد تین گُنا زیادہ کر دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے”۔ اس طرح خاص طور پر ذہنوں سے اور زمینی طور پر فلسطینی ریاست کے نمونے کو مٹایا جا سکے گا۔

سیموٹرچ کے مطابق ” دہشت گردی کا محرّک نا امیدی نہیں بلکہ امید ہے جو بنیادی طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کی عکاسی کرتی ہے.. میں اس امید کو جڑ سے اکھاڑ دینا چاہتا ہوں”۔

سیموٹرچ نے سیاسی قیادت کی جانب سے جاری کیے جانے والے فوجی احکامات کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "فوج کے لیے ممکن نہیں ہے کہ ایک ایسے علاقے میں دہشت گردی پر قابو پا سکے جہاں امید نے گھر کر لیا ہے اور اس امید سے سارا وقت دہشت گردی جنم لیتی رہتی ہے”۔
سیموٹرچ کے منصوبے میں مغربی کنارے کے ایسے فلسطینیوں کو (اسرائیلی پارلیمنٹ میں ووٹ کے حق کے سوا) بہت سے شہری حقوق کی پیش کش کی گئی ہے جو اسرائیل کی اراضی پر اپنی قومی خواہشات سے دست بردار ہو جائیں گے۔

یہ تجویز بھی ہے کہ ملک میں باقی رہ جانے والوں کا 30 سال تک حقیقی چال چلن اور برتاؤ جانچا جائے گا اور پھر ضابطے کے مطابق انہیں بتدریج دیگر حقوق اور اختیارات پیش کیے جائیں گے۔ ان میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے لیے ووٹ کا حق بھی شامل ہو گا تاہم شرط یہ ہے کہ یہ افراد دیگر اقلیتوں کی طرح اسرائیلی فوج میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا رقم کے عوض فلسطینیوں کی ہجرت کا منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.