• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی حکومت، بین الاقوامی بائیکاٹ کی کمپین سے وحشت زدہ

منگل 31-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1547
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے بین الاقوامی بائیکاٹ کی تحریک، صیہونی حکومت کے لئے وحشتناک ہوگئی ہے

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی یہودی کانفرنس کے سربراہ رون لاؤدر نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی بین الاقوامی کمپین، بی ڈی ایس، کے نتائج کو اسرائیل کے لئے تشویشناک قرار دیا ہے۔ انھوں نے اعتراف کیا ہے کہ یہ تحریک صیہونی حکومت کے لئے خطرناک بن گئی ہے ۔ رون لاؤدر نے کہا کہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی بین الاقوامی کمپین، بی ڈی ایس، مختلف ملکوں کی یونیورسٹیوں اور پارلیمانوں میں کافی مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔

اسی کے ساتھ حیفا کے اسرائیلی تھنک ٹینک کے چیئرمین پروفیسر بوعاز گولانی نے بھی اس بارے میں کہا ہے کہ اس وقت صیہونی حکومت کو اسرائیل کے بین الاقوامی بائیکاٹ کی کمپین کے ساتھ ہی اکیڈمک بائیکاٹ کی تحریک کا بھی سامنا ہے۔

اسرائیلی تھنک ٹینک کے چیئرمین پروفیسر بوعاز گولانی نے کہا کہ مستقبل قریب میں مجوزہ بہت سی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں اسرائیل کے بائیکاٹ کی کمپین کو موضوع بحث قرار دیا گیا ہے اور یہ صورتحال اسرائیل کے لئے خطرناک ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین نے جنوری دو ہزار چودہ سے ، فلسطینیوں کی زمینوں پر غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر جاری رہنے پر اعتراض کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ بائیکاٹ اسرائیل کے ساتھ تجارت تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں وہ تمام کمپنیاں بھی شامل ہیں جو اسرائیلی حکومت کے ساتھ تجارت کرتی ہیں ۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی حکومت، بین الاقوامی بائیکاٹ کی کمپین سے وحشت زدہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.