ایتھنز (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یونان کے عوام نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ اپنے ملک کے تعاون پر ایتھنز میں وسیع پیمانے پر احتجاج کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یونان کے فوجی و اقتصادی تعاون اور امریکہ کی جانب سے سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کے خلاف یونان کے عوام نے منگل کو ایتھنز میں یونان کی وزارت خارجہ کے سامنے اجتماع کیا اور شدید احتجاج کیا۔ربیکون گروہ کے طرفداروں نے فلسطین کے پرچم اور ان شہدا کی تصاویر کے ساتھ، جو امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کئے جانے کے موقع پر اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں، وزارت خارجہ کے احاطے میں داخل ہو کر احتجاج کیا۔
اس گروہ کے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ یونان کی حکومت کو بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات اور یا کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کرنا چاہئے اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ نسل پرستی کی شکار فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔