• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی جوہری پلانٹ سے خطرناک گیس کا اخراج

جمعرات 28-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1155
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے دیمونا جوہری پلانٹ کی ایک ذیلی تنصیب سے "امونیا” نامی ایک خطرناک زہریلی گیس کے اچانک اخراج سے "عتلیت” یہودی کالونی میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے یہودیوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے سختی سے روک دیا گیا۔ مقامی ٹرین سروس بند کردی گئی اور ساحل سمندر پر موجود لوگوں کو بھی وہاں سے ہٹا دیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق "امونیا” گیس کا اخراج جوہری پلانٹ کے پائپ لیکج کے باعث ہوا۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اور متعلقہ حکام کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق علاقے کو خالی کرالیا گیا اور عتلیت یہودی کالونی کےیہودیوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے روک دیا گیا۔ زہریلی گیس کے اخراج سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گیس کی لیکج بند ہونے تک یہودیوں کو گھروں کے اندر محصور ہونا پڑا تھا۔

اسرائیلی وزارت ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیس کا اخراج معمولی نوعیت کا تھا جس سے مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی جوہری پلانٹ سے خطرناک گیس کا اخراج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.