کویت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) خلیجی ریاست کویت میں طلباء تنظٰیموں اور سماجی بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کی طرف سے اسرائیلی مصنوعات اور صیہونی ریاست سے سفارتی تعلقات کے بائیکاٹ کی مہم شروع کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز کویت کی شاہراؤں پر بڑے بڑے بینرز اور بل بورڈ آویزاں کیے گئے جن میں ’صیہونی ریاست سے سفارتی تعلقات نا منظور‘ کے نعرے درج تھے۔کویتی طلباء نے صیہونی ریاست کے بائیکاٹ کے طریقوں کو مختلف اشکالات سے نمایاں کرنے کی منفرد کوشش کی گئی ہے۔
اسرائیل سے تعلقات کے خلاف اور صیہونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی آگاہی مہم کے دوران عرب ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری سطح پر بھی صیہونی ریاست کے تعلیمی، ثقافتی، سیاسی، تجارتی اور سیاحتی شعبوں سمیت دیگر شعبوں باقاعدہ بائیکاٹ کی مہمات چلائیں۔ کویتی طلباء کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کو قابض ملک کے بجائے ایک معمول کے ملک کے طور پر ڈیل کرنا بھی اس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے مترادف ہے۔
