مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ کے ایک رکن ’’ایمن اودا‘‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی دائیں بازو کے ساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم کو حزب اللہ اور مقاومت سے خوف ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیل کی دائیں بازو کی جماعت کے ساتھ سعودی عرب کے گٹھ جوڑ کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب بن سلمان کی قیادت میں مسئلہ فلسطین کے ذریعے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے پاس اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلح جد وجہد ہی فلسطین کو اپنے جائز حقوق حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی وزیر اعظم اس وقت مختلف بحرانوں سے گھیرے ہوئے ہیں اور وہ تقریباً جنگ کیلئے تیار ہیں لیکن انہیں لبنان کی مقاومت اورحزب اللہ کی طاقت سے خوف ہے۔