• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا قیام شرعا حرام ہے۔ علمائےاسلام کا بیان

اتوار 22-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8979
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی ملکوں کے علما نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو برقرار کرنے کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناتولی نے خبردی ہے کہ استنبول میں اسلامی ملکوں کے علما کے اجلاس کے اختتامی بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں اور خاص طور پر فلسطینیوں پر صیہونی دشمن کے مظالم اور توسیع پسندیوں میں شدت کے پیش نظر غاصب صیہونی حکومت سے تعلقات برقرار کرنا شرعی طور پر حرام ہے۔

علما کے اجلاس کےاختتامی بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو برقرار کرنا مسلمانوں کے حقوق سے غداری ہے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ فلسطین ایک اسلامی سرزمین ہے اور کسی بھی شخص کو کسی بھی بہانے یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں سے فرار کرے۔

عالم اسلام کے علما کے اجلاس کے بیان میں صیہونی حکومت کے ساتھ اسلامی اور عرب ملکوں کے سبھی معاہدوں کو منسوخ کئے جانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلم علما کے فتوؤں کے مطابق اس قسم کے معاہدے اور سمجھوتے شرعی طور پر حرام، باطل ، بے وقت اور ناقابل نفاذ ہیں۔

کانفرنس کے اختتام پرجاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے دوستانہ مراسم کا قیام اہل ایمان کے وفاداری، مظلوم کی حمایت، ظالم سے اعلان برات اور مسلمانوں کو ان کے ملک سے نکال باہر کرنے والوں سے لا تعلقی کے اصولوں کے منافی ہیں۔

ترکی کے شہر استنبول میں عالم اسلام کا دو روزہ اجلاس منعقدہوا تھا جس کا مقصد صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو برقرار کرنے کے عمل کا مقابلہ کرنا تھا یہ اجلاس ایک بیان جاری کرکے ہفتے کی رات ختم ہوگیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کے ساتھ تعلقات کا قیام شرعا حرام ہے۔ علمائےاسلام کا بیان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.