مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ دارے ’شاباک‘ کے مطابق سابق وزراء اعظم ایہود اولمرٹ اور ایہود باراک کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 2 نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ داخلی سلامتی کے زیرانتظام اہم شخصیات کی سیکیورٹی کی ذمہ دار کمیٹی کا خصوصی اجلاس بدھ کو ہوا جس میں ایہود اولمرٹ اور ایہود باراک کی سیکیورٹی 7 سال کے بجائے 20 سال تک بڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔شاباک کے چیئرمین نے اپنے ایک سابقہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک اسرائیلیوں کو ایران کی طرف سے خطرات لاحق ہیں۔ شام میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے رد عمل میں ایران دنیا بھر میں موجود اسرائیلیوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔