فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آتش زدگی کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے آئل ریفائنری کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لیے لیا۔ فائر بریگیڈ اور آگ بجھانے کے لیے دوسرے رضا کار اداروں کے کارکنان نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔
اسرائیلی وزارت ماحولیات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آتش زدگی موسمی حالات کا نتیجہ ہے۔ ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کارخانے میں لگنے والی آگ کا دھواں اور اس کی مضر صحت گیس آبادی والے علاقوں تک نہیں پہنچی۔ اس لیے شہری آبادی کو اس سے کوئی خطرہ نہیں۔
خیال رہے کہ دسمبر 2016ء کو شمالی فلسطین کے حیفا شہر میں ایک پٹرول ریفائنری میں لگنے والی آگ نے کارخانہ تباہ کردیا تھا۔ اس آگ پر قابو پانے میں بھی فائر بریگیڈ کے عملے کو کئی گھنٹے لگے تھے۔
دسمبر 2010ء کو حیفا کے کرمل جنگلوں میں آگ لگنے سے 44 صہیونی ہلاک ہوگئے تھے۔ ان میں زیادہ تر دامون جیل میں قیدی صہیونی شامل تھے۔ اس جیل میں سیکڑوں فلسطینی اسیران بھی پابند سلاسل تھے۔
