کوپن ہیگن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی سوسائٹی نے یورپی ملک ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے اور امریکا کی صدی کی ڈیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت،اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دینے کے قانون کے خلاف اور امریکا کی صدی کی ڈیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی مالی امداد بند کرنے کے امریکی فیصلے کو انتقامی ، غیرقانونی اور غیر انسانی قرار دیا۔مظاہرین نے ’القدس فلسطینی مملکت کا دارالحکومت‘ کے نعرے لگائے۔ مقررین نے فلسطینیوں کے خلاف امریکی انتقامی پالیسیوں اور اسرائیلی ریاست کی منظم دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔