• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کو دھمکانے کا زمانہ گیا : امریکا

بدھ 29-03-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6592
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے یہودی لابی کے دباؤ پر صہیونی ریاست کے مظالم کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ڈرانے دھمکانے اور اس کی مذمت کا دور گذر چکا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں سابق صدر باراک اوباما کو اس امر پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں اسرائیلی بستیوں کی مذمت سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد 2234 کو جاری ہونے سے روکنے کے واسطے ویٹو کا حق استعمال نہیں کیا۔ 1979 کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ واشنگٹن نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا اور عبرانی ریاست کی مذمت کے حوالے سے جاری قرارداد کو ویٹو بھی نہیں کیا۔

امور عامہ کی امریکی اسرائیلی کمیٹی ایبیک جو امریکا میں عبرانی ریاست حامی سب سے بڑی لوبی ہے ، اس کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نکی ہیلی کا کہنا تھا گزشتہ برس کے اختتام پر جاری ہونے والی قرار داد "پیٹ میں لات” کے مترادف تھی جس کو امریکا نے محسوس کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” آپ لوگ جان لیں کہ ایسا ہو چکا ہے تاہم یہ اب دہرایا نہیں جا سکے گا۔ اسرائیل کو دھمکانے کا دور بیت چکا ہے”۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے وڈیو پیغام کے ذریعے کانفرنس میں شریک ہو کر کہا کہ اسرائیل کا امریکا سے زیادہ کوئی معزز دوست نہیں اور امریکا کا اسرائیل سے زیادہ کوئی بہترین دوست نہیں ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ "میں پورے تحمل سے "بیت المقدس” میں نئے امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کے گرم جوش استقبال اور امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کا منتظر ہوں”۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کو دھمکانے کا زمانہ گیا : امریکا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.