• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کو جزیرہ سیناء کے ذرے پر بھی تصرف کا حق نہیں: مصر

بدھ 29-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9294
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ ان کا ملک جزیرہ نما سیناء میں اسرائیل کو کسی قسم کے عمل دخل کی ذرہ بھی اجازت نہیں دے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصر کےایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں سامح شکری نے کہا کہ  فلسطینیوں کو جزیرہ نما سیناء میں بسانے کی کسی اسرائیلی تجویز کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہیں پوچھا گیا کہ اسرائیلی خاتون وزیر برائے سماجی مساوات گیلا گاملیئیل کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما سینا فلسطینی ریاست کے لیے مناسب مقام ہے۔ اس پر مصری وزیر نے کہا کہ اسرائیل کو جزیرہ نما سیناء کے معاملے میں کسی افراط وتفریط کی اجازت نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ مصر کے مقامی اخبارات میں اسرائیلی خاتون وزیر کا ایک بیان شائع ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جزیرہ نما سینا فلسطینی ریاست کے لیےزیادہ موزوں علاقہ ہے۔

اسرائیلی وزیرہ کے بیان کے رد عمل میں مصری وزیر نے کہا کہ جزیرہ نما سیناء کے شہریوں نے مصر کے دفاع کے لیے اپنا خون پیش کیا ہے۔ ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور اسرائیل کو اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مصر جزیرہ نما سیناء کے ایک ذرے سے بھی دست بردار نہیں ہوگا اور کسی کو اس پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں سامح شکری نے کہا کہ اسرائیلی وزیرہ کے بیان پر قاہرہ میں متعین اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب نہیں کیا گیا تاہم وہ خود دفتر خارجہ میں پیش ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا اسرائیلی وزیرہ کے بیان اور سفیر کی قاہرہ وزارت خارجہ میں آمد کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کو جزیرہ سیناء کے ذرے پر بھی تصرف کا حق نہیں: مصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.