• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا حماس کی قیادت سے ملاقات پر سوئس سفارت کاروں کے غزہ داخلے پر پابندی

جمعرات 30-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7451
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے حماس کی قیادت سے ملاقات کرنے پر سوئس سفارت کاروں پر تاحکم ثانی غزہ کی پٹی میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے انتہا پسند وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے بدھ کو یہ حکم جاری کیا ہے جس کے بعد سوئس سفارت کار اسرائیلی علاقے سے گذر کر غزہ کی پٹی کی جانب نہیں جاسکیں گے۔ایک اسرائیلی عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ’’جب تک (سوئس حکام کی جانب سے) وضاحت نہیں کر دی جاتی،اس وقت تک یہ حکم برقرار رہے گا‘‘۔

اسرائیل نے گذشتہ ایک عشرے سے غزہ کی برّی ، بحری اور فضائی ناکا بندی کررکھی ہے.اس فلسطینی علاقے کی مصر کے ساتھ صرف ایک زمین گذرگاہ کھلی ہے اور مصر نے حال ہی میں رفح بارڈر کراسنگ کھولی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے لیے سوئٹزر لینڈ کے ایلچی جولین تھونی نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے حماس کے لیڈروں سے حال ہی میں ایک اور ملاقات بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا اور یورپی یونین نے حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے لیکن سوئٹزر لینڈ نے اپنے طور پر حماس سے روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں اور وہ امن اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اسرائیلی ، فلسطینی تنازعے کے تمام فریقوں سے مکالمے کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے یہ اطلاع دی ہے کہ سوئس سفارت کاروں کو غزہ سے دور رکھنے کا فیصلہ ان کی وہاں عوامی نوعیت کی ملاقاتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے اور ان کی حماس کی ویب سائٹ پر تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔

سوئس سفارت کاروں نے یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں کی ہیں جب حماس آیندہ جمعہ (یکم دسمبر ) کو غزہ کا انتظامی کنٹرول اکتوبر میں طے شدہ تاریخی مصالحتی معاہدے کے تحت فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.