• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا آباد کاری مخالف ممالک کا سفارتی بائیکاٹ کا فیصلہ

منگل 27-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5462
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیرکی مخالفت کرنے والے ممالک کے سفارتی بائیکاٹ کی نئی پالیسی پر غور شروع کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے نیتن یاھو نے اپنے سفارت کاروں کو ہدایت کی ہے کہ جن ممالک نے سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی حمایت کی ہے، ان کے سفارت کاروں اور حکومتی عہدیداروں سے بات چیت سے گریز کیا جائے۔

وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ہفتوں تک فلسطین میں یہودی آباد کاری مخالف ممالک کا بائیکاٹ کیا جائے اور ان کے سفارتی عملے کے ساتھ کسی قسم کے روابطہ نہ رکھے جائیں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ رپورٹ میں بتایا ہےکہ نیتن یاھو نے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے مخالف ممالک سے تقریبا تعلقات معطل کردیے ہیں۔

قبل ازیں نیتن یاھو نے اپنے وزراء کو ہدایت کی تھی کہ وہ غٖرب اردن کی یہودی کالونیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی کوئی بات نہ کریں تاکہ اقوام متحدہ کو کسی نئے اقدام سے روکا جاسکے۔

نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ وہ سلامتی کونسل میں قرارداد کے اثرات ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ 22 دسمبر 2016ء کو سلامتی کونسل نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف ایک قرارداد منظور کی تھی۔ سلامتی کونسل کے 14 رکن ملکوں نے اس قرارداد کی حمایت کی تھی تاہم امریکا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.