• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل پر ہلال احمر فلسطین کے امدادی آپریشن رکاوٹیں ڈالنے کا الزام

جمعہ 05-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9768
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم ‘ ہلال احمر’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست امدادی ادارے کے آپریشنز میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے طرح طرح کے مکروہ حربے استعمال کر رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ صیہونی ریاست کی طرف سے ادارے کے رضاکاروں کو ہراساں کرنے اور زخمیوں کو اسپتالوں میں لے جانے اور طبی امداد فراہم کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے رابطہ کار کی جانب سے ہلال احمر کے خلاف عائد کردہ الزمات قطعی بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی ہلال احمر سے تعلق رکھنے والے کسی امدادی کارکن کا صیہونی ریاست کے خلاف سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ ادارے کے کارکن اور رضاکار غزہ اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اورانہیں موقع پر طبی ضروریات فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ یہ ان کا اخلاقی اور پیشہ وارانہ کام اور ذمہ داری ہے۔

صیہونی حکام کی طرف سے ہلال احمر پر الزامات عائد کرنا ادارے کو اس کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب صیہونی حکام کی طرف سے ہلال احمر پر الزامات عائد کیے گئے ہیں بلکہ اسرائیلی فوج کے جرائم پر پردہ ڈالنے اور فلسطینی زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی سے محروم رکھنے کے لیے اس طرح کے حربے پہلے استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔ ایسے تمام مکروہ حربوں کا مقصد ادارے کو اس کی ذمہ داریوں سے روکنا اور امدادی آپریشن میں رخنہ اندازی کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلال احمر ایک غیر جانب دار ادارہ ہے جو صرف اور صرف انسانی بنیادوں پر فلسطین میں امدادی کاموں میں حصہ لے رہا ہے۔ اس کا کام کسی بھی مصیبت اور مشکل سے دوچار افراد کی فوری مدد کو پہنچنا ہے۔ ادارے کا کوئی فرد اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں شامل نہیں رہا نہ اور ہی ایمبولینسوں کو فلسطینی مظاہرین کو منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.