• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل پر فلسطینی علاقوں میں صہیونی آباد کاری کا جنون سوار ہے: یو این

منگل 26-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8708
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے جاری غیرقانونی صہیونی بستیوں کی تعمیرپر شدید تنقید کی ہے۔ یو این مندوب کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں صہیونی بستیوں کی تعمیر جاری رکھ کر عالمیق قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب نیکولائے ملادینوف نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اپنے دورہ فلسطین کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ ملادینوف گذشتہ روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں بھی گئے جہاں انہوں نے جاری بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

’یو این‘ مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین کے علاقوں مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں صہیونی آباد کاری کی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہ نیتن یاھو فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر کے لیے صہیونیوں کو ترغیب دے رہے ہیں۔

ملادینوف نے کہا کہ ستمبر کے مہینے میں اسرائیلی حکومت نے صہیونی آباد کاروں کے لیے 2300 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے جو گذشتہ سال کے عرصے کی نسبت 30 فی صد زیادہ ہے۔

یو این مندوب نے کہا کہ فلسطین میں صہیونی آباد کاری کا جنون انتہائی خطرناک ہے۔ پورا سال صہیونی بستیوں کی تعمیر اور ان کی توسیع نہ صرف غیرآئینی بلکہ خطے میں امن وامان کے قیام کے لیے کی جانے والی مساعی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.