• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے سمندری حدود کے تعین کو مسترد کردیا: لبنانی صدر

جمعرات 28-06-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9193
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے صدر میشل عون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے دونوں ملکوں کےدرمیان سمندری حدود کے تعین کی کوششوں کو مسترد کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک ماہ پیشتر لبنان نے بحیرہ روم میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔

رواں سال فروری میں لبنان نے تیل کی عالمی کمپنیوں ٹوٹل،اینی اور نوفاٹک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت سمندری علاقوں نمبر چار اور نو میں تیل کی پیداوار کے منصوبوں پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سمندری حصہ جسے 9 نمبر سے ظاہر کیا گیا پر اسرائیل نے ملکیت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ لبنان ک دعویٰ ہے کہ یہ دونوں علاقے اس کی ملکیت ہیں۔ تیل پیدا کرنے والی کمپنیوں کے پاس اس متنازع علاقے پر کسی قسم کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا کوئی راستہ نہیں رہا ہے۔

اسرائیل اورلبنان کے درمیان غیرتسلیم شدہ سمندری حددود کے تحت لبنان کو 860 مربع کلو میٹر کا علاقہ دیا گیا ہے۔

چند ہفتے قبل امریکیوں نے کہا تھا کہ وہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے حوالے سے جاری تنازع کے حل میں مدد دینے کو تیار ہیں۔ امریکی حکام کی طرف سے آنے والی پیشکش کے بعد اسرائیل کے وزیر برائے توانائی نے ایک امریکی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے لبنان کے ساتھ سمندری حدود کے تعین کے تنازع کے حل کی امید ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ یہ تنازع رواں سال میں حل ہوسکتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نے سمندری حدود کے تعین کو مسترد کردیا: لبنانی صدر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.