• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے بالواسطہ طور پرالزواری کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

جمعرات 22-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5407
0
SHARES
3
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے تیونس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مجاھد مُحمد الزواری کے مجرمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کا ایک تازہ بیان سرکاری عبرانی ریڈیو پر نشر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ تل ابیب اپنے دفاع کے لیے کسی بھی کارروائی کے لیے جغرافیائی سرحدوں کا پابند نہیں۔ آوی گیڈور لائبرمین کا یہ بیان الزواری کی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کا واضح اشارہ ہے۔

خیال رہے کہ15 دسمبر کو تیونس کے شہر صفاقس میں نامعلوم افراد نے سابق فلائیٹ انجینیر محمد الزواری کو قاتلانہ حملے میں شہید کردیا تھا۔

فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے دعویٰ کیا تھا کہ الزواری جماعت کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ کا رکن ہے اور اس نے تنظیم کے دفاع کے لیے عظیم الشان خدمات انجام دیں اور ’ابابیل‘ نامی ڈرون طیارہ تیار کیا۔

لائبرمین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فرض کریں کہ جو شخص تیونس میں قتل کیا گیا وہ امن عمل کا حامی نہیں تھا اور نہ ہی وہ نوبل انعام کے لیے نامزد تھا۔ لائبرمین کا یہ بیان اس بات کا اشارہ ہے کہ الزواری کے قتل میں صہیونی ریاست کا خفیہ ادارہ ’موساد‘ ملوث ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نے بالواسطہ طور پرالزواری کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.