مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے زیرحراست ترک خاتون سیاح پر دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور صیہونی ریاست کو خطرے میں ڈالنے میں ڈالنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک خاتون شہری ایبرو اوزکان کو اسرائیلی فوج نے گیارہ جون 2018ء کو اللد ہوائی اڈے سے استنبولÂ جاتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا۔اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق 27 سالہ اوزکان کو خفیہ ادارے شاباک کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔ ان پر اسرائیلی ریاست کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
ترک خاتون کے وکیل دفاع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام نے ازکان پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ سے تعلق کا الزام عائد کیا ہے تاہمÂ ازکان نے تمام الزامات مسترد کردیے ہیں۔