• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل میں انتظامی حراست کی سزا بدترین ظلم ہے:ایمنسٹی

پیر 14-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0649
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘‘ نے ایک بارپھر اسرائیل میں فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست میں رکھنے کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ انتظامی حراست ظلم کی بدترین شکل ہے۔ عالمی برادری کو اسرائیل کی اس ظالمانہ حکمت عملی کا نوٹس لینا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں 600 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ تنظیم کو ان قیدیوں کے حوالے سے سخت تشویش لاحق ہے کیونکہ اسرائیل انتظامی حراست کے تحت گرفتار کیے گئے فلسطینیوں پربھی بدترین ظلم ڈھا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کے تحت گرفتار فلسطینیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت بھی چھ سو فلسطینی اس قید کے تحت پابند سلاسل ہیں جن میں چھ کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

ایمنسٹی نے فلسطینیوں کو انتظامی حراست میں رکھنے کی پالیسی کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتےہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیل ان فلسطینیوں کو رہا کرے یا ان کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چلائے تاکہ یہ ثابت ہوسکے کہ ان پرکس نوعیت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

فلسطین میں نسل پرستی کے خلاف مہم چلانے والے انسانی حقوق کے ادارے کے ڈائریکٹر ھلال علوش کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں انتظامی حراست کے تحت قید فلسطینیوں کی جانب سے بھوک ہڑتال نے صہیونی ریاست کے اس مکروہ حربے کو بری طرح بے نقاب کیا ہے۔ فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال نے یہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیل محض اپنے ظلم کو آگے بڑھانے کے لیے انہیں انتظامی قید کی سزائیں دے رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل میں انتظامی حراست کی سزا بدترین ظلم ہے:ایمنسٹی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.