(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیل میں اردن کی خاتون شہری لاپتہ۔اردنی وزارت خارجہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے خاتون کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل میں ایک خاتون شہری کی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں خاتون ھبہ عبدالباقی کی گرفرفتاری باعث تشویش ہے۔ اردن اس واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان القضاۃ نے کہا کہ تل ابیب میں اردنی قونصل خانے کی طرف سے جمعرات کے روز اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ کہ اردنی خاتون شہری کو اسرائیلی پولیس نے دو روز پیشتر مقبوضہ فلسطین سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے واقعے کے بعد اردن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
