• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر فوری بند کرے: انڈونیشیا

منگل 24-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala5858
0
SHARES
0
VIEWS

جکارتہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انڈونیشیا کی حکومت نے اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) میں اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دینے کے متنازع قانون کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کنیسٹ میں یہودی قومیت سے متعلق قانون کی منظوری نے تنازع فلسطین کا حل مزید مشکل اور خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک متنازع آئینی بل کی منظوری دی گئی تھی جس کے تحت اسرائیل کو دنیا بھر کے یہودیوں کا قومی وطن قرار دے کر غیراعلانیہ طورپر ارض فلسطین میں فلسطینی قوم کے وجود سے انکارکیا گیا تھا۔ بل کی حمایت میں 62 اور مخالفت میں 55 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ آئندہ ہفتے اس بل پردوسری اور تیسری رائے شماری ہوگی جس کے بعد اسے نافذ العمل کردیا جائے گا۔

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ ریٹنو لیٹزاری مارسوڈی نے یہودیت قومیت کے متنازع قانون کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دینے کے قانون کے بعد تنازع فلسطین کا منصفانہ حل مزید مشکل بنا دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے صیہونی ریاست کو یہودیوں کے حق خود ارادیت کے ملک کے طورپر تسلیم کرکے فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کے وجود کی نفی کی ہے۔ اس کے نتیجے میں فلسطین ۔ اسرائیل  کشمکش ختم ہونے کے بجائے مزید گھمبیر ہوجائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا مشرقی بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کے دارالحکومت قرار دینے کے مطالبے کا پرزور حامی اور فلسطینی علاقوں میں صیہونی آباد کاری اور توسیع پسندی کی مخالفت کرتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.