مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل لینک نے اسرائیل کو جنگی جرائم کے ارتکاب کا مجرم قرار دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انھوں نے غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کے جاری قتل عام کو انسانی حقوق کی پامالی اور انسانی عزت و وقار کے منافی قرار دیا ہے۔مائیکل لینک نے کہا ہے کہ فلسطینی مظاہرین اسرائیل کے لئے خطرہ شمار نہیں ہوتے پھر بھی اسرائیل کے فوجی فلسطینی مظاہرین کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل، جنیوا سمجھوتے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مائیکل لینک نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں چھے ماہ کے دوران فلسطینیوں کے ہونے والے قتل عام کے بارے میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی جانب سے مکمل تحقیقات کی جائے گی اور مجرموں کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
اس سے قبل بھی مائیکل لینک اور اسی طرح رہائشی امور کی خصوصی رپورٹر لیلانی فرحہ نے ایک بیان میں غرب اردن کے علاقے خان الاحمر میں فلسطینیوں کے مکانات کئے جانے کے بارے میں صیہونی عدالت کے فیصلے پر سخت خبردار کیا تھا۔