استنبول – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں 41 ویں یوم الارض کی مناسبت سے ترکی کے شہر استنبول میں بھی ایک منفرد تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق استنبول بلدیہ اور فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی میں سرگرم تنظیم ’فیدار‘کے اشتراک سے فلسطینی ’یوم الارض‘ کی مناسبت سے تقریب ترک عوام میں فلسطینیوں پرصہیونی مظالم کو اجاگر کرنا ہے۔تقریب میں تصویری خاکوں کی مدد سے فلسطینی اراضی پرصہیونیوں کے غاصبانہ قبضے، فلسطینیوں کی جبری Â گھربدری، وحشیانہ قتل عام، گرفتاریوں، صہیونی آباد کاری، غزہ کا محاصرہ، مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدسات کی بے حرمتی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اس موقع پرترکی کےمشہور موسیقی بینڈ’ براہم نورالقدس نے اپنے مخصوص انداز میں ہلکی پھلکی موسیقی کے انداز میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے منظم جرائم پر روشنی ڈالی اور کہا کہ صہیونی ریاست ایک منظم پالیسی کے تحت فلسطینیوں کی اراضی کے سرقے میں ملوث ہے۔