• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردنی شہری کی اسرائیلی جیل میں قید بھائی سے اظہار یکجہتی,بھوک ہڑتال

ہفتہ 12-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4996
0
SHARES
0
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں قید ایک اردنی شہری کے بھائی نے اسیر کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بھوک ہڑتال اور اردنی وزارت خارجہ کے دفترکے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی شہری انجینیر شاہین مرعی نے بدھ کے روز اسرائیلی جیل میں قید اپنے بھائی منیرمرعی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کی اور دھرنا دیا۔ شاہین مرعی کا کہنا ہے کہ دھرنا اور بھوک ہڑتال اس کے بھائی کی صہیونی قید سے رہائی تک جاری رہے گی۔

بھوک ہڑتال کرنے والے اردنی شہری انجینیر شاہین مرعی کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت سے بار بار اپیل کی کہ وہ منیر مرعی کی اسرائیلی جیل سے رہائی کے لیے اقدامات کرے مگر اردنی حکومت نے اس کے بھائی کو رہائی دلانے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے زیرحراست منیرمرعی پربار بار وحشیانہ تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ متعدد مرتبہ بے ہوش ہوا ہے۔ انہوں نے اردنی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ منیر مرعی کی اسرائیلی جیل سے رہائی میں کردار ادا کریں۔ شاہین نے اردنی حکومت کی طرف سے منیر کی رہائی میں مجرمانہ غفلت اور لاپراہی برتنے پرحکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ صہیونی فوج نے منیر مرعی نامی ایک اردنی شہری کو چند ماہ قبل غرب اردن سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے بغیر کسی الزام کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھوک ہڑتال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.