• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن، مصر، فلسطین کا اسرائیل سے امن بات چیت بحال کرنے پر زور

پیر 21-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8335
0
SHARES
1
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مشرق وسطیٰ میں دیرپا قیام امن، فلسطین، اسرائیل تنازع کے منصفانہ حل اور دو ریاستی فارمولے پرعمل درآمد پر غور کے لیے سہ فریقی اجلاس ہوا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصر، اردن اور فلسطین پر مشتمل تین رکنی گروپ کے وزاراء خارجہ کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں براہ راست مذاکرات کی بحالی پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں مصری وزیرخارجہ سامح شکری، اردن کے ایمن الصفدی اور فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے شرکت کی۔

قاہرہ میں ہونے والے دوسرے سہ فریقی وزراء خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک اسرائیل کی جانب سے ختم کیے گئے امن مذاکرات کی بحالی کے مطالبے پرقائم ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک مسئلہ فلسطین کے حل نہ ہونے کو خطے میں جاری عدم استحکام کی وجہ قرار دیتے ہیں۔ مصر، اردن اور فلسطینی اتھارٹی اس بات پرمتفق ہیں کہ جب تک تنازع فلسطین کا منصفانہ حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک خطے کی عوام امن کےساتھ آگے نہیں بڑھ سکیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی عمل میں حائل جمود کو ختم کرکے امن بات کا احیاء کیا جائے۔ فلسطینی اور اسرائیل مخصوص ٹائم فریم کے اندر اندر مذاکرات مکمل کریں۔ تمام تنازعات کا جامع حل نکالا جائے اور عالمی قراردادں بالخصوص اقوام متحدہ کے فیصلوں کی روشنی اور 2002ء کے عرب امن فارمولے کے مطابق ایک آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔

بیان میں تینوں ملکوں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے قانونی اور تاریخی اسٹیٹس کا احترام کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ تینوں ملکوں نے مشرقی بیت المقدس میں مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے عرب ممالک کی سطح پر رابطے بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.