مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈورلائبرمین نے آئرلینڈ کی طرف سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل منظور کرنے پر آئرلینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی کالونیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل منظور کرکے اسرائیلی ریاست کے خلاف کھل کر مخالفت کی ہے۔لائبرمین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل میں متعین آئرش سفیر کو طلب کرکے اس سے احتجاج کافی نہیں۔ اسرائیل کے ساتھ ظلم کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈبلن میں موجود اسرائیلی سفارت خانہ بند کیا جائے اور آئرلینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق گذشتہ روز وزارت خارجہ نے آئرلینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے آئرش لینڈ کی سینٹ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل منظور کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔