(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر اعظم نے صدر جوبائیڈن کی اسرائیل کی ‘ٹھوس حمایت’ اور بالخصوص آئرن ڈوم کی دوبارہ تیاری میں امریکی امداد کے لیےشکریہ ادا کیااور شام میں کی جانے والی امریکی فوجی کارروائی کے نتیجے میں داعش کے رہنما ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کی ہلاکت پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزامریکہ کے صدر جوبائیڈن اور قابض ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہو ئی جس میں مشرق وسطیٰ بالخصوص شام، ایران اور افغانستان میں سیکورٹی معاملات کے علاوہ دفاعی تعاون کے ساتھ صدر جوبائیڈن کی اسرائیل آمد کے حوالے سے بھی متوقع دورے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وائٹ ہاوس سے جاری کردہ اس بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ فون پر بات چیت میں بائیڈن نے کہا ہےکہ وہ اس سال کے اواخر میں اسرائیل کا دورہ کرنے پر غور کر رہے ہیں اور ان کی انتظامیہ ”اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کو دوبارہ تیار کرنے میں مکمل تعاون” کرے گی۔
صہیونی وزیر اعظم نے صدر جوبائیڈن کی اسرائیل کی ‘ٹھوس حمایت’ اور بالخصوص آئرن ڈوم کی دوبارہ تیاری میں امریکی امداد کے لیےشکریہ ادا کیااور شام میں کی جانے والی امریکی فوجی کارروائی کے نتیجے میں داعش کے رہنما ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کی ہلاکت پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔