(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ابراہیم معاہدہ کلب نئے رکن ملکوں کے لیے بھی کھلا ہوا ہےاور اسرائیل چاہتا ہے کہ یو اے ای ،بحرین اور مراکش کی طرح دیگر ممالک ان کے نقش قدم پر چلیں۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کےوزیر خارجہ یائر لیپدحکومتی سطح پررواں ماہ بحرین کا دورہ کریں گے
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ممالک بحرین، متحدہ عرب امارات اور مراکش کے عہدیداروں سے ٹیلیفونک رابطےبحال ہیں اوریائر لیپد جون میں متحدہ عرب امارات اور اگست میں مراکش کا دورہ کرچکے ہیں البتہ اسرائیلی وزیرخارجہ کا یہ دورہ بحرین کے ساتھ معاہدہ ابراہیمی کے بعد پہلا دورہ ہے جس میں دونوں ملکوں کی معاشی ترقی،تعلیم اور ماحولیاتی ترقی کے علاوہ دوسرے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ابراہیم معاہدہ کلب نئے رکن ملکوں کے لیے بھی کھلا ہوا ہےاور اسرائیل چاہتا ہے کہ یو اے ای ،بحرین اور مراکش سمیت اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کر نے والے دوسرے ممالک کی طرح دیگر ممالک کے ساتھ بھی نئے تعلقات مضبوط ، گہرے ہوں اور دیگر ممالک ان کے نقش قدم پر چلیں۔