• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

"العربیہ” تحریک آزادی کی توہین کا مرتکب، فلسطینی عوام دل برداشتہ، معافی کا مطالبہ

جمعرات 22-10-2015
in عالمی خبریں
0
Al Arabia
0
SHARES
2
VIEWS

دبئی سے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے "العربیہ” نیوز چینل کی فلسطینی تحریک آزادی کی مخالفت پر مبنی پالیسی نے فلسطینی عوام میں سخت اشتعال پیدا کیا ہے۔ العربیہ کی خبروں اور تجزیوں کے انداز بیان پر فلسطین کے صحافتی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل کے بعد اب "العربیہ” چینل کی انتظامیہ سے فلسطینیوں سے معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی صحافتی حلقوں کی جانب سے العربیہ نیوز چینل کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل نوازی پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ العربیہ چینل فلسطینی تحریک آزادی، تحریک مزاحمت اور فلسطینیوں کی قربانیوں کی توہین کا مرتکب ہو رہا ہے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی جرنلسٹ بلاک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "العربیہ” نیوز چینل نے اپنے خبروں کے انداز سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی حمایت کے بجائے اسرائیلی مظالم کی حمایت کررہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "العربیہ” کی جانب سے اپنے دفاع میں لڑںے والے مظلوم فلسطینیوں کو”ظالم حملہ آور” جیسی اصطلاحات استعمال کرکے فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اور اسلامی دنیا کی نمائندگی اور ترجمانی کرنے والے کسی عالمی نشریاتی ادارے کو فلسطینیوں کے ساتھ ایسا معاندانہ طرز عمل زیب نہیں دیتا۔ العربیہ کی رپوٹنگ سے ایسے لگ رہا ہے کہ یہ عرب دنیا کا نہیں بلکہ صہیونی ریاست کا چینل ہے جو فلسطینی مظلوموں کو بھی "ظالم” قرار دیتا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملوں پر العربیہ نیوز چینل نے فلسطینی حملہ آوروں کو”شدت پسند” اور زیادتی کے مرتکب” قرار دیتے ہوئے غیر ارادی طورپر اسرائیل کی پالیسی کی حمایت کی تھی جس پر فلسطین بھرمیں سخت وغم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

العربیہ نیوز چینل خلیجی ممالک کی نمائندگی کرتا ہے، مگر اس کی پالیسی میں قضیہ فلسطین کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.