• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض ریاست میں 7 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال خطرناک صورت حال میں داخل

قیدی کلب نے عالمی برادری سےاسرائیل کی جیلوں میں موت کے منہ میں جاتے بے گناہ فلسطینی قیدیوں کی جان بچانے کی اپیل کردی

بدھ 27-10-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
قابض ریاست میں 7 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال خطرناک صورت حال میں داخل
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب نے  مطالبہ کیا  کہ اس سے پہلےکہ بہت دیر ہوجائے  اقوام عالم ہنگامی بنیادوں پر فلسطینی قیدیوں کی جانیں بچانے کیلیے صہیونی حکمرانوں پر دباؤ ڈالےاور انہیں اسرائیل کے زندانوں سے آزادی دلائے۔

مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران کےگذشتہ روز  جاری بیان میں انکشاف کیا گیا ہے صہیونی زندانوں میں قید سات فلسطینی قیدی اپنی  انتظامی غیر قانونی حراست کے خلاف جاری بھوک ہڑتال کےباعث صہیونی ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور کسی بھی وقت موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔

قیدی کلب کے مطابق سات بھوک ہڑتالیوں میں کاید الفصفوص کی احتجاجی ہڑتال 104 روز سے جاری ہے جبکہ مقداد قواسمی ، 3 ماہ سے زیادہ عرصے سے بھوک ہڑتال کے بعد انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ ان کے علاوہ علا العراج 80 روز سے ،ھشام ابو ھواش 71 روز سے، شادی ابو عکر 63 روز سے، عیاد ھارئم  34 روز سےجبکہ رافعت ابو ربی 10 روز سے بھوک ہڑتال کے باعث شدید حالات سے گزر رہے ہیں۔

قیدی کلب نے صہیونی  جیلوں  میں آزادی کیلیے جاری تا دم مرگ  بھوک ہڑتال کر نے والے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلیے  عالمی برادری کی مداخلت کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس سےپہلےکہ بہت دیر ہوجائے  اقوام عالم ہنگامی بنیادوں پر فلسطینی قیدیوں کی جانیں بچانے کیلیے صہیونی حکمرانوں پر دباؤ ڈالےاور انہیں اسرائیل کے زندانوں سے آزادی دلائے۔

Tags: اسرائیل قابض ریاستبھوک ہڑتالعالمی برادریفلسطینی قیدیقیدی کلب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.