• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی’ یونیسکو’ میں "دیوار براق” کے حوالے سے عرب قرارداد سے دستبردار

جمعرات 22-10-2015
in عالمی خبریں
0
Burak Wall
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی نے امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کے بعد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم اور سائنس وثقافت "یونیسکو” میں "دیوار براق” کومسجد اقصیٰ کا حصہ قرار دینے سے متعلق عرب ممالک کی قرارداد سے دستبرداری کا اعلان کرکے قرارداد پر رائے شماری ناکام بنا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اقوام متحدہ کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے دستبرداری کے بعد بدھ کے روز یونیسکو میں دیوار براق کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد پر رائے شماری ملتوی کردی گئی ہے۔

عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” کی ویب سائیٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ "یونیسکو” میں امریکا کے مندوب، اسرائیل کے مندوب کرمیل شاما ھکوھین اور صہیونی وزارت خارجہ کے دبائو کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے عرب ممالک کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد پر رائے شماری موخر کردی گئی تھی جس میں دیوار براق کو قبلہ اول کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔

عبرانی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے میں ترمیم کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پر مسجد بلال بن رباح کو بھی تاریخی مقام قرا دیا گیا ہے۔ اسرائیل مسجد بلال بن رباح کو حضرت راحیل کا مزار قرار دیتا ہے۔ اسی طرح اس قرارداد میں حرم ابراہیمی کو بھی فلسطین کے تاریخی مقامات میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مراکش، الجزائر، مصر کویت سمیت کئی دوسرے عرب ممالک کی جانب سے ایک مسودہ قرارداد پیش کیا گیا تھا جس میں مسجد اقصیٰ میں موجود تاریخی دیوار براق کو قبلہ اول کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔ یہودی اسے "دیوار گریہ” کے طورپر ایک مقدس مقام قرار دیتے ہوئے مزعومہ ہیکل سلیمانی کا حصہ قرار دیتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.