اقوام متحدہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اقوام متحده میں فلسطینی مندوب کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن منصوبہ اپنے مقاصدکے حصول میں ناکام ہوتا ہے تو یورپی یونین اور روس کو اسرائیل فلسطین کے درمیان دو ر یا ستی تنازعے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے یورپی یونین اور روس سے فلسطین اور اسرائیل کے دوریاستی تنازعے کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعے میں دوریاستی حل کی حمایت اور تعریف کی جارہی ہے جو قابل ذکر ہے لیکن اس ضمن میں عمی اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کوشنر کا فلسطین اور اسرئیل کے دو ریاستی حل کے حوالے سےمسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے بعد "ڈیل آف دی سینچری ” جس کی تفصیلات سے ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے یہ ڈیل دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ امن کا باعث بنے گی ، گزشتہ ادوار میں دوریاستی حل کےلئے کی جانے والی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں اس لیئے اس ڈیل میں یقینی طورپر دونوں اطراف کےلئے سخت فیصلے ہوں گے ،، نکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی تنازعے کے حل اور پائیدار امن کےلئے ایک طویل مدتی فریم ورک درکار ہے ۔
ریاض منصور نے کہا کہ اگر امریکہ دو آزاد ملکوں کےلئے دوریاستی حل طویل مدتی امن کے حصول کےلئے اپنے مقاصد حاصل کرنےمیں کامیاب نا ہوسکا یورپی یونین اور روس کو دو ریاستی تنازعے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ،انہوں نے یورپ کے مالک خاص طورپر فرانس، اٹلی، اسپین، پرتگال، آئر لینڈ، بیلجیم اور لیگزمبرگ پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرتے ہوئے اپنی حمایت پیش کرسکتے ہیں۔
غزہ: قسام مجاہدین کے ہاتھوں ایک اور صیہونی فوجی جہنم واصل
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے اعلان کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب...
Read more