(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی سینٹ کے 24 اراکین نے صدربائیڈن کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صہیونی ریاستی دہشتگردی کے نیتجے میں شہید ہونے والی خاتون فلسطینی صحافی کے قتل کی تحقیقات میں امریکی براہ راست شمولیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم منظر عام پر آسکیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سینیٹر کرس وان ہولن سمیت امریکی سینیٹ کے 24 اراکین نے امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک خط لکھا ہے جس میں مقبوضہ فلسطین کے مغربی شہر جنین میں صہیونی فوجی آپریشن کی رپورٹنگ کرتےہوئے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی فلسطینی نژاد امریکی صحافی شيرين أبو عاقلہ کے قتل کی کے لئے ایک آزاد، مکمل، اور شفاف تحقیقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تحقیقات میں براہ راست امریکی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی صحافی خاتون کی شہادت صہیونی گولی سےہوئی، عالمی ادارے کی رپورٹ
امریکی ایوان بالا کے قانون سازوں نے صدرکو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ فلسطینی نژاد امریکی صحافی شيرين أبو عاقلہ کی شہادت کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم اس وقت سے اب تک اس قتل کی ایک آزاد، مکمل، اور شفاف تحقیقات کے قیام کی طرف کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔” انہوں نے مزید کہا، "ہم سمجھتے ہیں کہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کی کوششوں میں ایک رہنما کے طور پر، اور اس حقیقت کے پیش نظر کہ صحافی شيرين أبو عاقلہ ایک امریکی شہری تھیں، امریکی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے۔