• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے خلاف عرب ممالک میں مظاہرے

منگل 07-05-2019
in عالمی خبریں
0
غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے خلاف عرب ممالک میں مظاہرے
0
SHARES
1
VIEWS

عمان/بیروت(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے خلاف عرب ممالک میں احتجاجی مظاہرے اور سوشل میڈیا پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی حمایت میں زور دار مہم سامنے آئی ہے۔

رونامہ قدس کے مطابق اردن میں سوشل میڈیا کارکنوں‌ نے غزہ پراسرائیلی بمباری سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تصاویر اور تفصیلات بڑے پیمانے پر شیئر کیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی مزاحمت کاروں‌ کی طرف سے میزائل حملوں میں صہیونیوں کے ہونے والے نقصانات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اردن کے سابق اسیر سلطان العجلونی جو کئی سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہے ہیں، نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں‌ میں صہیونی فوج کو نقصان پہنچانے پ رفخر کا اظہار کیا۔

انہوں‌ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر بئر سبع اور عسقلان شہروں میں راکٹ حملوں کی تصاویر پوسٹ کیں۔

ادھر اردن میں اسلامک ایکشن فرنٹ کے رکن ابراہیم المنسی نے کہا کہ لکھا کہ اس وقت لوگ دو آیتوں ‘كتب عليكم الصيام’ اور ‘وكلوا واشربوا’ جب کہ فلسطینی ‘كتب عليكم الصيام’ اور ‘كتب عليكم القتال’ کے درمیان جی رہے ہیں۔

اردنی صحافی علاء برقان نے  فلسطینی مزاحمت کاروں کے تیار کردہ میزائلوں کی تصاویر پوسٹ کیں اور انہیں عرب دنیا میں دفاعی صنعت میں قابل فخر پیش رفت قرار دیا۔ اردنی صحافیوں‌ نے فلسطینی مزاحمت کاروں کو ہیرو قرار دیا۔

درایں اثناء لبنان کے دارالحکومت بیروت اور بعض دوسرے شہروں میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.