(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالتوں نےحراست میں لیے گئے نو فلسطینی شہریوں کو قیداور جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی ’’سالم‘‘ نامی فوج داری عدالت نے منگل کے روز شادی ابو شرخ نے 22 ماہ قید اور 7 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ اسی عدالت کی جانب سے تامر صبیح کو 20 ماہ قید اور 4 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا گیا۔ایک دوسرے عدالت کی جانب سے اسیر عبدالرحیم فتحی ابو کاملہ کو چار ماہ قید اور 1500 شیکل جرمانہ، محمد یوسف جعارہ کو 8 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، اسیر کمال جمال نعمان کو 5 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، حمزہ عبدالرحیم بانا کو 12 ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ، رائد رفیق دویکات کو 7 ماہ قید اور 3 ہزارشیکل جرمانہ ،اسیر معتصم عنتری کو 18 ماہ قید اور احمد جمال سروجی کو آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔