• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عباس ملیشیا اور اسرائیلی خفیہ ادارے کےاہلکاروں کی 80 خفیہ ملاقاتیں

جمعرات 31-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0842
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فرانس کی ایک انٹیلی جنس امور پرخبریں جاری کرنے والی ایک ویب سائیٹ نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے خفیہ اداروں کے درمیان غیرمعمولی مگر خفیہ تعاون کا انکشاف کیا ہے۔

نیوز ویب پورٹل Intelligence Online کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سال 2015 ي کے دوران اسرائیلی خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ اور فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس کے اہلکاروں نے 80 بار خفیہ اجلاس منعقد کیے۔ یہ ملاقاتیں ایک ایسے وقت میں جاری رہیں جب صہیونی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گذشتہ برس 190 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے بھی فرانسیسی نیوز ویب پورٹل کی رپورٹ کا حوالہ دیا ہے اور بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اور اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ کے درمیان 80 خفیہ اجلاس ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے غرب اردن اور بیت المقدس میں جاری تحریک انتفاضہ کچلنے کے لیے بڑی تعداد میں فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ اس دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی 58 فدائی کارروائیاں ناکام بنائی گئیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

خیال رہےکہ فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس چیف ماجد فرج نے دو ماہ قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطینی پولیس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں پر 200 فدائی حملے ناکام بنائے ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کا دفاع کیا گیا۔

ماجد فرج کا کہنا تھا کہ بعض فلسطینی نوجوانوں میں شدت پسند گروپ دولت اسلامی’’داعش‘‘ جیسے کٹر نظریات موجود ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کا تختہ الٹنے کے لیے فلسطین میں داعش کو قدم جمانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعباس ملیشیا اور اسرائیلی خفیہ ادارے کےاہلکاروں کی 80 خفیہ ملاقاتیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.