واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی کانگریس کے بجٹ اور سیکورٹی کمیشن نے اسرائیل کے لئے سات سو پانچ ملین ڈالر نئی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے لیے سات سو پانچ ملین ڈالر کا جدید امدادی پیکیج ، آئرن ڈوم ، فلاخن داؤد اور جیتس میزائل سسٹم جیسے دفاعی نظاموں کی خریداری سے مختص ہوگا۔رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے لئے نئی امریکی امداد گذشتہ امداد سے تقریبا سو ملین ڈالر زیادہ ہے۔
اس سے قبل بھی صیہونی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے امریکی صدر کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے بعد صیہونی حکومت کے لئے امریکہ کی جانب سے پچھتر ملین ڈالر اضافی فوجی امداد کی اطلاع دی تھی۔
امریکہ میں ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد بیت المقدس کی غاصب صیہونی حکومت کے توسیع پسندانہ اقدامات اور فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔