فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارکنوں اور مظاہرین کا تعاقب کرنے والی اسرائیلی فوج کی ایک جیپ تیز رفتاری سے بے قابو ہو کرکھائی میں جا گری جس میں سوار سات صہیونی فوجی شدید خمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں مخماس کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب صہیونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کو پکڑنے کے لیے جیپ ان کے پیچھے لگا دی۔ تاہم جیپ بے قابو ہوکر ایک کھائی میں جا گری۔اسرائیلی فوج کے امدادی دستے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمی فوجیوں کو جیپ سے نکالا اور انہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔
مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا تعاقب کرتے ہوئے فوجی جیپ کے الٹنے کا یہ دو ہفتے میں دوسرا واقعہ ہے جس میں سات فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ دو ہفتے قبل بھی ایسے ہی ایک واقعے میں ایک یہودی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
