استنبول – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی میں قائم فلسطینی سفارت خانے نے انقرہ حکومت کے تعاون سے شام سے نقل مکانی کرکے ترکی آنے والے 500 فلسطینی پناہ گزینوں کو بیرون ملک سفری سہولیات کے لیے ویزے جاری کیے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی میں فلسطینی آبادی کی نمائندہ ’فلسطین کانگریس‘ کے چیئرمین محمد مشینش نے بتایا کہ ترکی نے رواں مارچ کے وسط تک 500 فلسطینی پناہ گزینوں کو بیرون ملک سفر کی سہولت کے لیے مفت پاسپورٹ جاری کیے ہیں۔استنبول میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد مشینش نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو پاسپورٹ کا اجراء Â فلسطین کانگریس کی مسلسل محنت، ترک حکام کے ساتھ رابطوں، اور چار ستمبر 2016ء کو انقرہ میں ہونے والے اجلاس کے نتائج کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کو ترک پاسپورٹ جاری کرنے میں ترکی میں قائم فلسطینی سفارت خانے کا بھی کلیدی کردار ہے۔
محمد مشینش نے ترکی میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر فاید مصطفیٰ کی مساعی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈاکٹر مصطفیٰ نے فلسطینی پناہ گزینوں کو ترکی کے پاسپورٹ دلوانے میں ہونے والی مساعی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔