• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

انتفاضہ القدس کے5 ماہ میں 34 صہیونی ہلاک، 342 زخمی ہوئے:رپورٹ

پیر 14-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0654
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فلسطین میں پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس میں فلسطینیوں کے حملوں میں اسرائیل کے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اخباری رپورٹس کے مطابق پانچ ماہ میں فلسطینیوں کے حملوں میں 34 یہودی ہلاک اور 342 زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار نے اپنی اتوار کی اشاعت میں بتایا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کے دوران چونتیس یہودی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ تین سو بیالیس زخمی ہیں۔ ان میں 37 زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ 8 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جب کہ 230 کو درمیانی اور معمولی درجے کے درمیان زخم آئے۔ 115 یہودی خوف اور دہشت کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے یہودی آباد کاروں پر 74 حملے گاڑیوں تلے کچلنے کے کیے گئے۔ فائرنگ کے 71 واقعات پیش آئے، 1400 بار سنگ باری کی گئی اور 168 مرتبہ دیسی ساختہ دستی بم استعمال ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی جانب سے 1300 مزاحمتی کارروائیاں غرب اردن میں کی گئی ہیں جب کہ بیت المقدس میں 360 مزاحمتی کارروائیاں رپورٹ ہوئیں۔ ان کے علاوہ تل ابیب میں چار، رعنانا میں تین، بتاح تکفا، الرملہ میں دو، العفولہ، نتانیا، ریشون لتسیون، مودیعین، بیت شمیس، عسقلان، رھط اور بئر سبع میں ایک ایک کارروائی درج کی گئی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانتفاضہ القدس کے5 ماہ میں 34 صہیونی ہلاک، 342 زخمی ہوئے:رپورٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.