واشنگٹن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ریاست کی طرف سے دنیا بھر میں جاسوسی نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست 45 ملکوں میں موبائل فون کے ذریعے جاسوسی کے حربوں کا استعمال کررہی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اخبار ’واشنگٹن ٹائمز‘ کینیڈین یونیورسٹی ٹورینٹو کے سٹیزن لیب کے ماہرین اور بیگاسوس پروگرام کے درمیان رابطہ ہے جو امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور کئی دوسرے جمہوری ملکوں میں موبائل فون کے ذریعے جاسوسی میں سرگرم رہے۔رپورٹ کے مطابقÂ اسرائیل کے ’این ایس او‘ گروپ موبائل فون کے بیانات کےÂ ذریعے دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کرسکتا ہے۔ یہ گروپ موبائل پیغامات، ٹیکس پیغامات اور صوتی مکالمات کی جاسوسی کرسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو سال کے دوران ’انٹرنیٹ پروٹوکول‘ آئی بی نے 1091 جاسوسی عنوانات کا پتا چلایاجن میں صیہونی ریاست ملوث ہے۔