(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینیوں کی املاک پرحملوں میں ملوث یہودی گروپ کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ایک یہودی فوجی کارکو 45 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک فوجی عہدیدار پر الزام ہے کہ اس نے ’’تدفیع الثمن‘‘ نامی ایک گروپ کو حساس نوعیت کی فوجی معلومات فراہم کی تھیں جس پراس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہودی فوجی کا عہدہ بھی کم کردیا گیا ہے اور اس کی سخت ترین نگرانی کی جا رہی ہے۔
