(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی علاقے رام اللہ میں البیرہ کےمقام پر دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو رام اللہ کے نواحی علاقے دیر جریر میں پیش آیا جب سڑک پرمخالف سمت سے آنے والی دو کاریں آپس میں ٹکراگئیں۔ کاروں میں سوار تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔رام اللہ شہری دفاع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونےوالوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ تمام زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
ادھر فلسطینی اتھارٹی کے پولیس ترجمان کیپٹن لوئی ارزیقات کا کہنا ہے کہ حادثے کا سبب بننے والی کار غیرقانونی تھی اور اسے خلاف قانون سڑک پر چلایا جارہا تھا۔ پولیس نےواقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔