لاطینی امریکا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 366 یہودی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ نئے یہودیوں کی آمد گذشتہ برس لاطینی امریکا اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے فضائی روابط کے معاہدے کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ کے مطابق لاطینی امریکا سے آنے والے ان یہودیوں کو تربیت کے بعد فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔ اسرائیل آنے پرصہیونی حکومت کی جانب سے انہیں ہرقسم کی مراعات فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس سے چند روز قبل برطانوی نژاد 180 یہودی فوج میں بھرتی ہونے کے لیے لندن سے تل ابیب پہنچے تھے، جنہیں فوج میں بھرتی کرنے کے لیے ابتدائی تربیت کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا بھر کے یہودیوں کو اسرائیل میں روز گار کے لیے آنے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔