(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں پچھلے سال ٹریفک حادثات میں 357 یہودی ہلاک اور سیکڑوں زخمی یا معذور ہوئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں پچھلے سال ٹریفک حادثات میں 11 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یومیہ ایک یہودی ہلاک ہوتا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں پچھلے تین برسوں میں ٹریفک حادثات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ مغربی ممالک میں ٹریفک حادثات میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے مگر اسرائیل میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کےنتیجے میں ہلاکتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل کے حادثات ہیں۔ ٹریفک حادثات میں پیدل چلنے والوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ اسرائیل کے زیرتسلط عرب علاقوں میں ٹریفک حادثات میں کمی دیکھی گئی ہے جب کہ یہودی اکثریتی علاقوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔
