فلسطینی محصورین کی امداد کے لیے سرگرم اردنی کمیٹی کی جانب نے اطلاع دی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کےلیے امدادی سامان پر مشتمل ‘‘انصار 3’’ قافلہ ستمبر کے آخر میں غزہ کی پٹی کے لیے روانہ کرے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کمیٹی کی جانب سے اردنی اور عرب شہریوںسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امدادی قافلے کے لیے بڑھ چڑھ کر امداد فراہم کریں۔کمیٹی کے نگراں اور ریلیف قافلہ انصار تین کے سربراہ انجینیئر کفاح عمائرہ نے پیر کے روز عمان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام تر مساعی کا مقصد غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ ظالمانہ معاشی ناکہ بندی کا توڑ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ‘‘شہ رگ 1’’ اور شہ رگ2 قافلے اس سے قبل روانہ کرچکے ہیں جبکہ انصار 3 قافلہ ستمبر کے آخر میں روانہ کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں امدادی قافلے کے نگراں نے کہا کہ وہ ان دنوں عمان سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں ادویہ اور دیگر سامان جمع کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ غزہ کے محصور مریضوں کے لیے ادویات، خوراک،کپڑوں اور نقدی کی صورت میں مدد فراہم کریں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
